انتخابات سے متعلق کیس: وفاق، الیکشن کمیشن، گورنر خیبر پی کے کو نوٹس جاری

27  مارچ‬‮  2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق کیس میں وفاق، الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved