کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے کا تھا۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 69 پیسے کی سطح پر ہی مستحکم رہی۔