پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لیے چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔
پی ایس ایل سیون میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آمنےسامنے ہوں گے۔ میچ دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
ملتان سلطانز 16 ، لاہور قلندرز 12 اور پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8 اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج اپنا اپنامیچ کھیلیں گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کی صورت میں وہی پلے آف کی چوتھی ٹیم ہوگی۔ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا میچ جیت جاتی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔
نو میچ کھیل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا رن ریٹ منفی اعشاریہ نو ہے جب کہ اسلام آباد کا رن ریٹ اعشاریہ ایک ہے۔ دونوں کے رن ریٹ میں فرق تقریبا ایک بنتا ہے۔اچھے رن ریٹ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کاامکان زیادہ ہے۔