ملک کے مختلف شہروں میں دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 06 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خضدار ہجوم رہنے والی چوک مرکزی آزادی چوک پر دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی گئی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال خضدار،پہنچایا گیا جہاں ایک زخمی محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کے بعد اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
خضدار،پولیس کے مطابق نا معلوم موٹر سائیکل سوار، ملزمان نے یوم آزادی پرچم بیج وغیرہ فروخت کرنے والے اسٹال پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس وین پر دھماکہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے پولیس وین ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔اسکے علاوہ دھماکے سے پولیس ویں کو نقصان پہنچا ہے۔