چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی مملکت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی دوستی اور حمایت انمول ہے اور آپ اپنے وژن سے مملکت کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ ( وزیر اعظم) مقررکیا ہے۔