رانا ثنااللہ کی دھمکی پر شیخ رشید کا جواب

17  اکتوبر‬‮  2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رانا ثنااللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب کال ہوگی انہیں پتہ چل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب کال ہوگی انہیں پتہ چل جائے گا، اسلام آباد سے ہی اتنے لوگ نکلیں گے کہ کنٹینرز ہٹ جائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کی گفتگو غیرپارلیمانی ہے ، یہ اپنے انجام کو پہنچیں گے اور سیاسی انجام بہت شدید ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کو اندازہ نہیں یہ کس طرف جارہےہیں، شکست سے مایوسی ان کی شکل پر ظاہر ہورہی ہے، سارا ملک انھوں نے بٹھا دیا ہے یہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ابتدا آپ نے کرنی ہے انجام ہمارے پاس ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved