اتحادی جماعتوں کے اعلامیہ پر فواد چوہدری کی سخت تنقید

17  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ امپورٹڈ گروہ کی مجرمانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ امپورٹڈ گروہ کی سیاسی سوچ کا عکاس ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی یوں کھلی توہین پر اصرار مایوس کن ہے، کل کے ضمنی انتخابات نئے الیکشنز کیلئے ایک ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس عوامی ریفرنڈم کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے، جمہوریت میں عوام کی مرضی اور منشاء کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved