پنجاب اسمبلی نے اہم قرارداد منظور کر لی

17  اکتوبر‬‮  2022

پنجاب اسمبلی نے امریکی صدر کے پاکستان کے جوہری پروگرام بارے متنازعہ بیان کے خلاف قراداد منظور کر لی۔ایوان نے امریکی حکومت سے بیان پر معافی کا مطالبہ کر دیا۔ ایوان میں ضمنی الیکشن میں عمران خان کی فتح کی بھی گونج سنائی دی۔۔حکومتی ارکان نے کہا تین صوبوں میں ریفرنڈم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کی صدارت میں 2 گھنٹے 16 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔حکومتی ارکان اسمبلی نے امریکی صدر کے بیان پر شدید رد عمل دیا۔صوبائی وزیر علی افضل ساہی نے مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

جس میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا بیان پاکستان کی آزادی اور اقدار پر حملہ ہے۔پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ترین ہے۔امریکی صدر کے بیان سے واضح ہے حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ایوان امریکی صدر کے بیان کی مذمت اور امریکی حکومت سے معافی کا مطالبہ کر تا ہے۔

رکن اسمبلی چودھری ظہیر الدین نے کہا 13 جماعتوں اور الیکشن کمیشن نے ملکر کپتان کے خلاف الیکشن لڑا لیکن پھر بھی شکست کا سامنا کر پڑا۔راجہ بشارت کا کہنا تھا عمران خان نے چھ سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

محکمہ بلدیات کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے بتایا پنجاب حکومت نے درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔کارروائی مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved