پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر ایم کیو ایم کا یو ٹرن

17  اکتوبر‬‮  2022

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، تحریک انصاف نے بھی ساڑھے تین سال میں کچھ ڈیلیورنہیں کیا۔

کراچی کے سابق میئر وسیم اختر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ حکومت چھوڑ دینے کا کہنا بہت آسان ہے، میں کہاں جاؤں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کسی نے ڈیلیورنہیں کیا۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے لوگ تنگ آئے ہوئے ہیں جب کہ کراچی کا ٹیکس ادا کرنے والا سیاسی جماعتوں سے ناراض ہے۔علاوہ ازیں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کا اہم اجلاس گورنرہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے پارٹی سے وابستہ اراکین سندھ اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے اہم سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کراچی میں موجود ہی نہیں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved