عمران خان کے بیان پرآصف زرداری کا تبصرہ

17  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے اداروں کے خلاف بیان کو بین الاقوامی سازش کا حصہ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں حکومتی اداروں کو ذاتی عزائم کے لیے بری طرح استعمال کیا گیا،حکومت سازشی شخص کی جانب سے اداروں کو پہنچنےوالے نقصان کا ازالہ کرنے میں مصروف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس شخص کی ہرسازش کو ناکام بنائے گی،ڈکٹیشن لے کر پاکستان اور اداروں پر حملہ آوور ہونے والے سازشی کو منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کا بنیادی مقصد اداروں کو کمزور کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved