آرمی چیف کی تقرری کے متعلق وزیراطلاعات کا بڑا بیان

18  اکتوبر‬‮  2022

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق بیان پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں 6 آرمی چیف تعینات کئے اور عمران خان ایک آرمی چیف کی تقرری کیلئے منتیں کر رہے ہیں، عمران خان کو وہ تقرری نصیب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تعیناتی کا اتنا ہی شوق ہے تووہ پارلیمان میں اپنے نمبر پورے کرلیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس مل گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved