اسلام آباد ہائیکورٹ، اعتزاز احسن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

18  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی، ہمارے فیصلے فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کا عدالت پر کتنا اعتماد ہے؟

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانبداری پر کوئی شک ہے؟

انہوں نے کہا کہ اس عدالت کےخلاف روزانہ وی لاگز ہوتے ہیں، خبریں چلتی ہیں، عدلیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کہتا ہے لیکن توہین عدالت کی کارروائی اس کا حل نہیں، ان غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینی چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر اعتزازاحسن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved