حکومت سے معاہدے پر پچھتاوا، تنگ آ گئے تو الگ ہو جائیں گے، ایم کیو ایم

18  اکتوبر‬‮  2022

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کرکے پچھتا رہے ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہر جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں مگر ہم سوچتے ہیں کہ انہیں چھوڑ کر کہاں جائیں؟

سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گورنر ٹیسوری ہمارا ایشو نہیں، ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ جس روز تنگ آ گئے تو موجودہ اتحاد سے بھی نکل جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کو ضمنی انتخابات میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں کراچی کے حلقہ این اے 239 سے ایم کیو ایم کے امیدوار نیئر رضا صرف 18 ہزار 116 ووٹ حاصل کر سکے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 50 ہزار 14 ووٹ لیکر یہاں سے کامیاب ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved