معروف فرانسیسی ماڈل و اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2022

فرانس کی مشہور ماڈل گرل اور  ٹی وی اسٹار میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔

ماڈل گرل نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو رہی ہیں۔

اسلام قبول کرنے کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے میرین نے لکھا کہ چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کررہی ہوں، یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔

اس کے بعد ماڈل گرل نے عمرہ ادائیگی کی باحجاب تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ خانہ کعبہ میں موجود ہیں۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد میرین نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved