نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

3  دسمبر‬‮  2022

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ 7 دسمبر کو جے یو آئی میں غیرمشروط شمولیت کررہا ہوں کیونکہ جمیعت علما اسلام ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسٹیبلشمنت کو سیاست میں لانے والے سیاستدان ہیں، سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved