نوشہرہ میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

3  دسمبر‬‮  2022

نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر اکوڑہ خٹک کے قریب پولیس موبائل پر شدت پسندوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر خان کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر اکھوڑہ خٹک کے قریب پولیس موبائل پر حملہ ہوا، حملے میں تین اہلکار ہیڈ کانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللّٰہ اور ڈرائیور ایاز خان شہید ہوگئے۔

عمر خان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ  گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ 2 شدت پسندوں نے فائرنگ کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved