خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا

3  دسمبر‬‮  2022

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار چیئرمین عمران خان کو دے دیا ہے جب کہ  وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ عمران خان فیصلہ کریں تو 5 منٹ میں اس پر عمل ہوگا۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں ہوا، جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔ اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی محمود  خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے ارکان اسمبلی ہیں، جو فیصلہ آپ کریں گے، وہی  قبول ہوگا ۔ تمام ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے مجھے دے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ استعفے نہ دیں، جب بھی عمران خان کا حکم ہوا، ہم سب فارغ ہوجائیں گے۔خیبرپختونخوا آپ کا ہے، یہ آپ کا گھر ہے، ہم آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔جب آپ نے پکارا، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور  کھڑے رہیں گے۔ حقیقی آزادی کے لیے ہم سب تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved