امریکہ نے پہلے سکستھ جنریشن بمبار طیارے کی رونمائی کر دی

3  دسمبر‬‮  2022

امریکہ نے پہلے سکستھ جنریشن بمبار طیارے بی 21 ریڈر کی رونمائی کردی 

جدید بمبار طیارے کی تقریب رونمائی کیلیفورنیا میں ہوئی جس میں امریکی افواج کے حکام نے بھی شرکت کی۔

پہلا سکستھ جنریشن بمبار طیارے ’بی 21 ریڈر‘ امریکی کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ جدید طیارہ روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ  طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکے گا۔

خبرایجنسی کےمطابق یہ طیارہ امریکی جوہری نظام کا اہم حصہ ہوگا جس میں ایسے ہتھیار موجود ہیں جنہیں زمین، فضا اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔

امریکی وزیردفاع  لائیڈ آسٹن کا کہنا تھاکہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام بھی بی 21 طیارہ کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا  اور  بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریباً 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

امریکی فضائیہ نے بی 21 کے کم از کم 100 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved