توشہ خانہ کیس اور پنڈورا لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم استعفیٰ دیں، ن لیگ

3  اکتوبر‬‮  2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے  آج  نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان توشہ خانہ کیس اور پنڈورا لیکس میں نام آنے پر مستعفی ہوں،  نئے عالمی سکینڈل نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا ہے، وہ دوبارہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں ،پارلیمنٹ کا اجلاس بار بار ٹوٹنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران نیازی اعتماد کھو چکا ہے۔

 سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص آج بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف چھپا رہا ہے، اور وزیراعظم یہ تفصیلات چھپا کر جرم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل  آج رات سامنے آنے والا ہے۔ آئی سی آئی جے آج رات 11اعشاریہ 9ملین دستاویزات شائع کرے گی جو کہ عالمی تحقیقات  کے مطابق  2016ء کے پاناما پیپرزکوبھی پیچھے چھوڑدیں گی، آج رات 9:30 پر جاری ہونے والی اس تحقیقات میں 117 ممالک کے 600 صحافیوں، 150میڈیا تنظیمیوں نے حصہ لیا ہے۔

آئی سی آئی جے کے مطابق پنڈورا پیپرز  لیکس  میں 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں جن میں کئی پاکستانی شخصیات بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved