پٹھان دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم بن گئی

22  فروری‬‮  2023

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان  کی فلم پٹھان دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی۔

یش راج فلمز کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس ہندی فلم  نے بھارت سے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 500 کروڑ کمائے جبکہ ریلیز کے چوتھے ہفتے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کما کر پٹھان نے گزشتہ تمام ہندی فلموں کے ریکارڈ تور دیئے ہیں۔

پٹھان ریلیز کے پہلے مرحلے اور چوتھے ہفتے میں 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرنے والی  پہلی ہندی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم پٹھان رواں سال 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی فلم میں شاہ رُخ خان، اسٹائل کوئین ڈیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم سمیت سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved