گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، شاہ رُخ خان کے بنگلے میں دو نامعلوم افراد گھس آئے

3  مارچ‬‮  2023

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے گھر میں دو نامعلوم افراد نے دیوار پھیلانگ کر گھسنے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 2 نامعلوم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ملزمان ’منت ‘ کے کمپاؤنڈ میں دیوار پھیلانگ کر کودے اس وقت شاہ رخ خان فلم جوان کی شوٹنگ کیلئے گھر سے باہر تھے رات کو شا رُخ  گھر واپس لوٹے اور سوگئے جس کے بعد منت کے سیکیورٹی عملے نے احاطے میں چھپے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ان دونوں ملزمان کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ ان کی عمر 19 اور 20 سال ہے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ شاہ رُخ خان کے مداح ہیں اور ان سے ملنے کیلئے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے فلوقت گھر میں گھسنے سے متعلق ان کے مقصد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کرکنگ خان کے بنگلے میں گھسنے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دِنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ نامعلوم شخص نے پولیس کو فون کر پر اطلاع دی تھی کہ وہ امیتابھ بچن، دھرمندر اور بزنس مین مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اُڑانے والے ہیں اور اس کیلئے اُس نے 25 افراد پر مشتمل گینگ کو ممبئی روانہ کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے گھروں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی کے بعد شاہ رُخ خان کے گھر میں 2 نامعلوم افراد کے گھسنے پر بھارتیوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved