پاکستان اور چین کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

4  اکتوبر‬‮  2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ہونے والی انسداد دہشت گردی مشقوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور چین کی سپیشل فورسز نے حصہ لیا، مشقوں میں دہشتگردی خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جبکہ اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانا تھا،ان مشقوں سے سپیشل فورسز کی استعداد کار بڑھانے کا موقع ملا جبکہ مشقوں میں پاکستانی اور چینی دستوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت انسداد دہشت گردی کی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا، اس دوران انسداددہشتگردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور آپریشن کئے گئے، علاقے کا محاصرہ، سرچ ،کلیئرنس اور کلوز کوارٹر بیٹل کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ،  ان مشقوں سے انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں ربط مزید مضبوط ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا پہلا مرحلہ چین میں 26 سے 31 جولائی تک منعقد کیا گیا تھا، دوسرا مرحلہ 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک پاکستان میں ہوا جس میں پاکستان اور چین کی سپیشل فورسز نے حصہ لیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کمانڈر سینٹرل کمانڈ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved