شاہ رخ خان نے بااثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا

12  اپریل‬‮  2023

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

امریکی جریدے کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کیلئے کروائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر 2023ء کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔

شاہ رخ خان نے با اثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا۔

ٹائم میگزین کے مطابق شاہ رخ خان نے سروے میں ڈالے گئے 12 لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہ رخ خان اب تک 100 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں اور انہیں سینما کی دنیا میں عالمی سطح پر آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔

با اثر شخصیات کی فہرست میں ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین دوسرے، ہیلتھ کیئر ورکرز تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن  چوتھے اور فٹبالر لائنل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved