کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات کی ضرورت ہے، راہول گاندھی

3  جون‬‮  2023

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات اور جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  مودی کی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے طرز حکومت نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے، مذہبی اقلیتوں کے تحفظ، حقوق کیلئے نظام موجود ہے لیکن عمل نہیں ہو رہا۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام برادریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے، بھارت کا آئین ہر شخص کو برابری کا حق فراہم کرتا ہے، بھارت میں مزید نفرتیں بونے کی کوئی گنجائش نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved