واٹس ایپ میں ایک اور بہترین پرائیویسی فیچر متعارف

13  جولائی  2023

واٹس ایپ میں ایک بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین اب کمیونٹیز میں اپنا فون نمبر تمام صارفین سے چھپا سکیں گے۔

ویسے تو واٹس ایپ کمیونیٹیز میں فون نمبر ظاہر نہیں ہوتا مگر جب صارف میسجز پر ری ایکشنز ایموجیز استعمال کرتے ہیں تو پھر دیگر اراکین کے لیے فون نمبر دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے فون نمبر پرائیویسی نامی فیچر بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارف کے فون نمبر کمیونٹی ایڈمسٹریٹرز اور ان کے کانٹیکٹس میں محفوظ افراد کے پاس ہی ظاہر ہوں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جا رہی تھی مگر اب یہ بڑے پیمانے پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک گروپس کے برعکس واٹس ایپ کمیونٹیز اس پلیٹ فارم میں پبلک یا ڈسکور ایبل نہیں ہوتیں بلکہ صارفین کو جوائن کرنے کے لیے انوائیٹ کیا جاتا ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کسی بھی کمیونٹی اناؤنسمنٹ گروپ میں اس خدشے کے بغیر شامل ہو سکیں گے کہ ان کا فون نمبر دیگر اراکین تک پہنچ جائے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں واٹس ای میں کئی پرائیویسی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں لاک چیٹس، نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو میوٹ کرنا اور پرائیویسی سیٹنگز ریویو قابل ذکر فیچرز ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved