واٹس ایپ میں 60 سیکنڈ کے ویڈیو میسجز بھیجنے کا فیچر متعارف

28  جولائی  2023

واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے حال ہی میں میسجز کو ایڈٹ کرنے، چیٹ لاک اور چینلز سمیت دیگر کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

اب واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم میں پہلے موجود نہیں تھا اور صارفین کو یقیناً بہت زیادہ پسند آئے گا، کیونکہ اس سے لوگوں سے چیٹ کرنے کا انداز بدل جائے گا۔

کمپنی نے واٹس ایپ میں اب انسٹنٹ ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ نے بتایا کہ وائس میسجز نے لوگوں کے رابطوں کا انداز بدل دیا تھا اور انہیں فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کی سہولت ملی تھی اور اسی کو دیکھتے ہوئے انسٹنٹ ویڈیو میسجز کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ ویڈیو میسجز سے رئیل ٹائم میں لوگوں کی باتوں کا جواب دینا ممکن ہوگا۔

اس فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے میسج کے طور پر اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔

اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ 27 جولائی کی شب سے شروع ہوگیا اور تمام صارفین اسے آنے والے ہفتوں میں استعمال کر سکیں گے۔

اگر یہ فیچر آپ کے فون میں دستیاب ہے تو اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔

کسی بھی چیٹ کو اوپن کرکے مائیکرو فون بٹن کو ایک بار کلک کریں، ایسا کرنے کے بعد کرنے کے بعد مائیکرو فون کا بٹن کیمرا بٹن میں تبدیل ہو جائے گا۔

اس کے بعد ویڈیو بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جیسا آڈیو میسج ریکارڈ کرتے ہوئے کرتے ہیں اور پھر ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنے دوستوں یا رشتے داروں کو بھیج دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved