چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے آئی سی سی اور پی سی بی کےدرمیان معاہدے پر دستخط

15  دسمبر‬‮  2023

 کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے معاہدے پر آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر آئی سی سی  کے جونتھن اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے دستخط کیے۔ ذکا اشرف نے معاہدے کے موقع پر آئی سی سی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی بہترین طور پر میزبانی کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور ٹرافی کی شریک ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے بارے میں یقین دہانی کرائی ۔

آئی سی سی حکام نے ذکا اشرف کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved