دہشتگردی کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پرتمام عالمی قوانین نافذکرنا ہوں گے، خواجہ آصف

28  مارچ‬‮  2024

وزیر دفاع  خواجہ آصف نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے واقعات بڑھنےکے پیش نظر بارڈر صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے، پاک افغان بارڈر  پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنا ہوں گے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی کے ٹھکانے ان کے علم میں ہیں، ان کی سرزمین سے دہشت گرد آپریٹ کر رہے ہیں۔

وزیردفاع نےکہا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے،کابل سے تعاون میسر نہیں، پاکستان کو اس بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنا ہوں گے، بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved