سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی بلوچستان سے سینیٹر منتخب

29  مارچ‬‮  2024

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 9 سینیٹرز  بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جن میں آزاد امیدوار  سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  بھی شامل ہیں۔

جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے۔

جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی ف کے احمد خان بھی  بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔

خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور  پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved