توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پرسزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے، ترجمان بشریٰ بی بی

15  اپریل‬‮  2024

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پرسزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے اور اس کی اصل قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کیس ایک ہار کے اوپر چل رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہارکی قیمت 300 کروڑ ہے، ان بیچاروں کو معلوم نہیں ہار آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت میں وہ ہار  پیش کرنا چاہ رہے ہیں، ہار تحفے میں ملا تو ملٹری سیکرٹری بنی گالہ لایا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس ہارکو توشہ خانہ میں جمع کرائیں، ہار توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد قیمت دے کر حاصل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس ہارکی اصل قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، انہوں نے ہار کی قیمت 300 کروڑ کرکے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ پرمقدمہ کیا۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہار اڈیالہ نہیں آنے دیا گیا اور آج بھی وہ ہمارے پاس موجود ہے، ان کی گیم ان پر ہی آن پڑی ہے۔

خیال رہےکہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 5 ستمبر 2022 کو دائر کیا گیا تھا اور عدالت نے 31 جنوری 2024 کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یکم اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا معطل کی تھی اور ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved