بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج

16  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بشری بی بی کے وکلا کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ مذاق بنا ہوا ہے، کہا بھی تھا آج سن کر اس کیس کا فیصلہ کریں گے پھر بھی نہیں آئے ، بشری بی بی کے وکیل عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتی، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشری بی بی جیل چلی جائیں، دونوں طرف سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست خارج کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved