ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں، جان کربی

16  اپریل‬‮  2024

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔

جان کربی نےکہا کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved