بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے، علی امین گنڈاپور

16  اپریل‬‮  2024

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے، یہ سب بے نقاب ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 بنانے والے نے اعتراف کیا تو کہا گیا وہ ذہنی مریض ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں ذہنی مریض ہے، یہ سمجھتے ہیں ڈنڈے کے زور پر منہ بند کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو ملا، کبھی لندن پلان کبھی کوئی پلان بن جاتا ہے، کچھ لوگ اپنی خواہش پر ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم قیادت کر رہے ہیں اس لیے بطور وزیرِ اعلیٰ معاملات انہیں سے چل رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved