سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

16  اپریل‬‮  2024

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت میں2057 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

تاہم 13 اپریل کو ملک بھر میں فی تولہ سونا 1100 روپے تولہ سستا ہو کر 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔

 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

صراف اور جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved