آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا درجہ مل گیا

16  اپریل‬‮  2024

پارلیمانی سیاست کے آغاز کے ساتھ ہی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا درجہ بھی حاصل ہو گیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئین میں اس سٹیٹس کے حوالے سے کوئی مراعات یا حوالہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ذمہ داری اور یہ درجہ ایک سفارتی روایات کے طور پر رکھا جاتا ہے۔ تاہم اب پاکستان میں یا بیرون ممالک بین الاقوامی کانفرنسوں میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے موقع پر آصفہ بھٹو کو ان کے استقبال اور بیرون ممالک ہونے والی اہم تقریبات میں دیکھا جا سکے گا۔

اسی طرح بلیو بک میں بھی خاتون اول کیلئے کوئی پروٹوکول تو موجود نہیں ہے تاہم ایوان صدر میں خاتون اول کیلئے عملہ متعین کیا جاتا ہے جو بوقت ضرورت اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا ہے .

یادرہے صدارتی منصب کا حلف اٹھانے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved