فیض آباد دھرنا کمیشن نے صحیح نتائج پر پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی، رانا ثنااللہ

17  اپریل‬‮  2024

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے صحیح نتائج پر پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

 رانا ثنااللہ نے کہا کہ زاہد حامد خود استعفیٰ دینے پر تیار تھے لیکن اُس وقت تک ذہن بن چکا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق آپریشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اورایجنسیز کی رائے تھی کہ آپریشن کے نتیجے میں اموات ہونگی، آپریشن کرنے کے بعد بھی زاہد حامد کے استعفے والی بات ہی ماننی پڑی۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں، یہ رپورٹ نا تو مستند اور نا قابلِ بھروسہ ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ فیض آباد کمیشن ایک مذاق تھا، جنرل ریٹائرڈ فیض اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ تو کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے، صرف مجھ جیسے سیاسی ورکرز پیش ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کے سامنے جا کر احساس ہوا کہ یہاں کوئی سنجیدگی نہیں، آنا ہی نہيں چاہیے تھا، فیض آباد دھرنا کمیشن گریبان میں جھانکے کہ انہوں نے فرض نبھایا کہ نہیں نبھایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved