عمران خان کی 6 کیسز، بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

17  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی 6 کیسز اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تبادلے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔

جج طاہر عباس سِپرا کی جگہ تاحال کچہری میں جج تعینات نہ ہو سکا۔

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved