شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی مقدمات، اے ٹی سی جج کی مزید سماعت سے معذرت

17  اپریل‬‮  2024

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔

عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

جج ملک اعجاز آصف نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا بتا کر مزید سماعت سے معذرت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved