آرمی چیف نے کہا تمام جماعتیں ایک طرف اور ایک جماعت دوسری سمت ہے، عارف حبیب

25  اپریل‬‮  2024

ملک کے معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے فون پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اُنہوں نے نہیں سُنا۔

 عارف حبیب کا کہنا تھاکہ  آج وزیراعظم سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے جو بات کی وہی بات آرمی چیف سے بھی پہلی ملاقات میں کہی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ آرمی چیف کوبھی میٹنگ میں کہا تھا کہ پولیٹیکل پولرائزیشن کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، سیاسی پولرائزیشن کوختم ہونا چاہیے، سیاسی پولرائزیشن کے خاتمے کےلیے اقدامات کرنے چاہیے توآرمی چیف کا کہنا تھاکہ پولرائزیشن ویسی نہیں جیسی آپ دیکھ رہےہیں۔

عارف حبیب کا کہنا تھاکہ سیاسی پولرائزیشن پرآرمی چیف نے کہا تمام جماعتیں ایک ساتھ اور ایک جماعت دوسری سمت میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بختاوربھٹو کی شادی کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کہا تھا کہ زرداری صاحب کوفون کرکے مبارک باد دیں، بلاول بھٹو کو جب کورونا ہوا تھا تو بانی پی ٹی آئی کوکہا تھا کہ ان کوبھی فون کریں لیکن بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا تھا کہ میں نے ٹوئٹ کردیا ہے۔

عارف حبیب کا کہنا تھاکہ زرداری کو فون کرنے کی میری بات پربانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ آپ وہ بات کریں جو میں کرسکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف میں بہت اہلیت ہے، اُنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حل کیے، اتحادی جماعتوں اور نوازشریف کے معاملات حل کیے، کچھ تو ہے جس کی وجہ سے وہ تمام معاملات حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی تھی اور سوالات کے جوابات بھی دیے۔ انہوں نے تاجروں کو سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر کاروبار کرنے کی درخواست کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved