سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

27  اپریل‬‮  2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں  آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  600 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپےکا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 514 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگیا ہے۔

آل  پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ  عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 2317 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2337 ڈالر فی اونس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved