چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا اس پر ڈبیٹ جاری ہے، رانا ثنااللہ

7  مئی‬‮  2024

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا اس پر ڈبیٹ جاری ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، ووٹ آزاد امیدواروں کو ملے، آزاد امیدوار ایسی جماعت میں شامل ہوگئے جس نے کوئی سیٹ ہی نہیں جیتی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا، اس پر ڈبیٹ جاری ہے۔

 دوران گفتگو رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ گورنر پنجاب کی دوڑ سے اس لیے باہر ہو گئے کہ شاید انہیں کابینہ میں حصہ دیا جائے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلاول سے ملاقات میں ان سے کابینہ میں شمولیت کی پھر سے درخواست کی ہے جس پر بلاول نے جواب دیا کہ وہ پارٹی میں اس معاملے پر بات کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved