بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست

7  مئی‬‮  2024

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست کردی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنےکی درخواست کی ہے جو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے جب کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اس حوالے سے نیپرا مزید سماعت17 مئی کو کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved