عمران خان کے ملاقات سے انکار کی خبروں پر شیر افضل مروت کا ردعمل

7  مئی‬‮  2024

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق  شیرافضل مروت  اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے  روم  میں پہنچے تھے، بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی گئی جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کردیا۔

جیل ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو  ملاقات کے لیے باقاعدہ اندر  جانے کی اجازت دی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد  شیر افضل مروت  واپس چلےگئے۔

دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی مجھ سے ملاقات  سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،  آج معمول کے مطابق 6 رہنماؤں کی ملاقات تھی، میرا ان میں نام شامل نہیں تھا۔

شیر افضل مروت کے مطابق  میری بانی پی ٹی آئی سےکل ملاقات طے ہے،کل جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved