ہم کسی سے مذاکرات نہیں چاہتے، اسد قیصر

8  مئی‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں چاہتے، اس کیلیے کمیٹی جو ہے اس میں کنفیوژن ہے کہ وہ بنی بھی ہے یا نہیں۔

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ہم چاہتے ہیں تمام ادارے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے کسی سے بات کرنی ہے اور نہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اُن سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں جن کے الیکشن پر تحفظات ہیں، مسلم لیگ (ن) سے کوئی بات نہیں کریں گے، نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے ہیں کیا یہ عزت ہے؟ کسی سے بات نہیں کرنی ہم صرف آئینی و قانونی حق چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن سے متعلق ہم بھی چاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنے اور تحقیقات کرے کہ اگر ہمارا دعویٰ غلط ہے تو غلط ثابت ہو جائے گا، کمیشن جہاں سے مرضی ہو تحقیقات شروع کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved