پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکا

8  مئی‬‮  2024

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔

میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی، معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے سراہتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved