بھارت کیساتھ دوستی کروانے کا ٹاسک کسی شخصیت کو نہیں دیا گیا ، اسحاق ڈار

8  مئی‬‮  2024

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے  پاکستان اور بھارت کی دوستی کرانے سے متعلق وزیراعظم کی طرف سے ٹاسک دیے جانے کی خبر کی تردید کر دی۔

 اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی دوستی کرانے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ٹاسک دیے جانے کی خبرکی تردید کرتا ہوں، بھارت کے ساتھ دوستی کروانے کا ٹاسک کسی شخصیت کو نہیں دیا گیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  ایسا اگر ہوگا تو کابینہ اس کا فیصلہ کرے گی، اب تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

 اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اورآئی ایم ایف کے ایم ڈی اور بل گیٹس سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں نہایت کامیاب رہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں ایک وفد پاکستان آیا، امید ہے مئی میں سعودی کراؤن پرنس پاکستان آئیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پریقین رکھتا ہوں،لیکن مادر پدر آزادی جس میں ریاست و فوج پر حملہ کیا جائے مناسب نہیں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں نے گندم کی درآمد کی کسی سمری کی منظوری نہیں دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved