بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

8  مئی‬‮  2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟ 

اسلام آباد ہائی کورٹ بشریٰ بی بی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔

بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

جیل حکام نے گنجائش نہ ہونے اور سیکیورٹی ایشو پر جیل منتقل نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔

2 مئی کو بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کس کیس میں کب سزا ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا ہوئی، توشہ خانہ میں 31 جنوری اور عدت نکاح کیس میں 3 فروری کو سزا ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved