پیراشوٹ گورنر کو جمعرات کے جلسے کی دعوت دیتے ہیں، بیرسٹر سیف

8  مئی‬‮  2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پیراشوٹ گورنر کو بھی جمعرات کے جلسہ عام کی دعوت دیتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ اپنےحلقہ ڈی آئی خان جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیراشوٹ گورنر کو بھی جمعرات کے جلسہ عام کی دعوت دیتے ہیں، فیصل کریم کنڈی کا جلسہ عام میں تعارف بھی ہوجائے گا کہ آپ ڈی آئی خان سے تعلق رکھتے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ گورنر کےلیے شرط یہ ہے کہ انہیں جلسے میں قیدی نمبر 804 کے نعرے برداشت کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں آپ کو کوئی گندے انڈے اور ٹماٹر بھی نہیں مارے گا، یہ ہماری ذمے داری ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب وزیراعلیٰ اور پیراشوٹ پر آنے والے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین عوامی مینڈیٹ کے منتخب رہنما اور عوام نے آپ کو 4 بار مسترد کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر پشاور میں اپنے لیے دوست ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved