لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج، پولیس کا وکلا پر لاٹھی چارج

8  مئی‬‮  2024

سول عدالتوں کی تقسیم کیخلاف لاہوربار کے وکلاء کی جانب سے ہائیکورٹ تک ریلی ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگئی۔

ریلی کےشرکاء نےبیرئیرہٹاکرہائیکورٹ میں داخلےکی کوشش کی تو پولیس اور وکلا میں دھکم پیل شروع ہوگئی، پولیس نےوکلا پرآنسو گیس شیلنگ شروع کردی۔

وکلاء نے ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی،جس پرپولیس نےعدالت  کےتمام دروازےبندکرکے وکلا کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں،پولیس کی جانب سے 8 وکلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن علی رضا کا کہنا ہے کہ پہلے وکلاء نے پتھراؤ کیا اورلڑائی جھگڑا شروع کیا،وکلاء کے پتھراؤ کے بعد پولیس نے شیلنگ شروع کی،بانی وکلاء رہنماؤں سے بات چیت بھی کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved