مالی سال 25-2024 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان

8  مئی‬‮  2024

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی، اس سے پہلے سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول تھا۔

اس کے علاوہ قومی اقصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلائے جانے کا امکان ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق این ای سی کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے ہوگا جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved